نئی ڈرامہ سیریل ”عشق ہوا میں“ کی عکس بندی اسلام آباد میں جاری

اسلام آباد (ایف نعیم مردانوی) نئی ڈرامہ سیریل ”عشق ہوا میں“ کی شوٹنگ اِن دنوں اسلام آباد میں دن رات جاری ہیں جسے معروف شوبز آرگنائزر،ماڈل و ہدایتکار الیاس احمد خان ڈائریکٹ کررہے ہیں۔مصنف نسیم اللہ کا تحریر کردہ اِس ڈرامہ سیریل کو پروڈیوسر راؤ مدثر نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ”عشق ہوا میں“ کی کاسٹ میں اداکار آغا شیراز، وسیم وحید، سمیرا وزیر، احمد گل، کاینات شاہ،بابر عباس اور نیہا بلوچ کے ساتھ ساتھ نئے اداکار بھی شامل ہیں۔
ڈرامہ سیریل ”عشق ہوا میں“ کے سیٹ پہ ہدایتکار الیاس احمد خان نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامہ سیریل ”عشق ہوا میں“ کی عکسبندی اسلام آباد کی حسین مناظرمیں جدید کیمروں سے انتہائی مہارت کے ساتھ کی جارہی ہے۔اِنہوں نے مزید بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اِس ڈرامہ سیریل میں سینئر اداکاروں کے ساتھ نئے اداکاروں کو بھی متعارف کیا جارہا ہے جو اپنی جاندار اداکاری سے بہترین کام کا مظاہرہ کررہے ہیں اور یہ نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے کی ایک بہت ہی اچھی کاوش ہے۔ہدایتکار الیاس احمد خان کا کہنا تھا کہ ڈرامہ ”عشق ہوا میں“ ایک رومانٹک کامیڈی سیریل ہے جس کی کہانی نوجوان نسل کی پیارو محبت پر مبنی ہے جو سسپنس، سنجیدگی، معاشی مشکلات،جنون و جذبات اور عشق و محبت کے رنگوں سے سجاہوا ایک بہترین ڈرامہ ہے جو دیکھنے والوں کو بہت پسند آئے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com