روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

ایشیا کپ:سری لنکا نے شاہینوں کی لنکا ڈھا دی،چھٹی مرتبہ چیمپئن بن گیا

یوتھ ویژن نیوز (عاقب غوری سے ) ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا نے شاہینوں کی لنکا ڈھا دی 171 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں صرف 147 رنز بنا سکی۔ پاکستان 23 رنز سے فائنل میچ ہار گیا۔

 پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 49 گیندوں پر 55 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ افتخار احمد 32، بابراعظم 5، آصف علی اور فخرزمان بغیرکوئی رن بنائےآوٹ ہوئے۔

ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا کی جانب سے پرامود ماڈوشن نے چار اور ہسارنگانے تین وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم 5 رنز بنانے کے بعد 22 پر آؤٹ ہوئے تو اگلی ہی گیند پر فخر زمان بھی بولڈ ہوگئے تھے۔ وہ صفر پر پویلین لوٹے۔

محمد رضوان اور افتخار احمد نے 59 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار پارٹنر شپ بنائی لیکن 93 کے مجموعے اسکور پر افتخار احمد آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 31 گیندوں پر 32 رنز بنائے تھے۔

سری لنکا نے پاکستان کو تیسری بار ایشیا کپ کے فائنل میں شکست دی ہے. سری لنکا کی ٹیم اس سے قبل 1986 اور 2014 میں بھی پاکستان کو فائنل میں ہراچکی ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کی جانب سے راجاپکسا نے 71 رنز کی شاندار اور ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ ہاسا رنگا 36 اور ڈی سلوا 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سری لنکا کی ٹیم 11 ویں مرتبہ ایشیا کپ کا فائنل کھیل رہی ہے جب کہ قومی ٹیم کو پانچویں مرتبہ فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

پاکستان کی کرکٹ ٹیم اب تک 2 مرتبہ جب کہ سری لنکا کی ٹیم 5 مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرچکی ہے۔

گرین شرٹس دس سال سے یہ ٹائٹل جیتنے کے منتظر ہیں جب کہ سری لنکا نے آخری مرتبہ 2014 میں ایشیا کپ جیتا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com