روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

ایم کیوایم میں عہدوں کے لیئے پھوٹ پڑگئی،رابطہ کمیٹی نےاہم اجلاس طلب کرلیا

 یوتھ ویژن نیوز (ویب ڈسک ) ایم کیو ایم پاکستان میں پھوٹ پڑگئی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں کامران ٹیسوری کی 2018 کے بعد واپسی ہوئی ہے اور انہیں ڈپٹی کنوینر کا عہدہ بھی دیدیا گیا ہے۔ جس کے بعد ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے اس حوالے سے کل اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: عدالت کے فیصلوں پر تنقید توہین کے زمرے میں نہیں آتی،اسلام آباد ہائیکورٹ

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کل شام 5 بجے عارضی مرکز پر طلب کیا گیا اور تمام اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں کامران ٹیسوری کے معاملے پر اختلافات اور رہنماؤں کی ناراضی پر بھی بات ہوگی اور رابطہ کمیٹی کے ارکان کی جانب سے اپنی رائے خالد مقبول کے سامنے رکھی جائے گی۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈپٹی کنوینر کیلئے پارٹی آئین کے تحت دو تہائی اکثریت ضروری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: چارلس نے بادشاہ کے تخت پر بیٹھتے ہی پہلاحکم جاری کردیا

یاد رہے کہ رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کو ڈپٹی کنوینر کے عہدے پر بحال کیا تھا جس کے بعد پارٹی میں اختلافات سامنے آئے تھے۔ کامران ٹیسوری اور فاروق ستار کو ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے 5 فروری 2018 کو دو تہائی اکثریت کے فیصلے سے پارٹی سے نکالا تھا۔ 

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com