روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کی ملاقات، احساس راشن پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال

لاہور: (مبشر بلوچ / واصب ابراہیم غوری سے)  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سوشل پرو ٹیکشن ثانیہ نشتر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور احساس راشن پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احساس راشن پروگرام تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے اور اس پروگرام کے ذریعے مستحق خاندانو ں کو اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی۔مستحق خاندانوں کو آٹے، کوکنگ آئل اور دالوں پر سبسڈی ملے گی۔پنجاب میں اس پروگرام کے تحت کریانہ دکانوں کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور انتظامی افسران کو احساس راشن پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ احساس راشن پروگرام کو پنجاب میں خود لیڈ کروں گا اور اس پروگرام کی کامیابی کیلئے پنجاب حکومت ہرممکن تعاون کرے گی۔ احسا س راشن پروگرام سے غریب طبقے کو حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ کمزور افراد کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر تحصیل میں ون ونڈو سینٹرز کھولنا چاہتے ہیں۔آپ نے احساس پروگرام کی کامیابی میں پہلے بھی مؤثر کردار ادا کیا۔پنجاب حکومت کی معاونت پر آپ کے شکرگزار ہیں۔احساس راشن پروگرام کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر نیشنل بینک آف پاکستان عارف عثمانی، سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ ڈیجیٹل بینکنگ محمد ہمایوں سجاد، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سید یاور عباس بخاری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹریز خزانہ، صنعت و سوشل ویلفیئر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com