پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کے حقوق کا پہلے بھی تحفظ کیا ہے اور آئندہ بھی کرے گی:عثمان بزدار
لاہور(مبشر بلوچ سے) : وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کے حقوق کا پہلے بھی تحفظ کیا ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔گند م کاشت کرنے والے کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولت دیں گے -کھاد خصوصا ڈی اے پی کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کسی صورت قبول نہیں – انہوں نے کہا کہ کھاد کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے-سیکرٹری زراعت اور انتظامی افسران کھا دکی قیمتوں میں استحکام کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں – انہوں نے کہا کہ کھاد کی مقررکردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے ضروری انتظامی اقدامات کئے ہیں۔کسی کو کاشتکاروں کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔
Load/Hide Comments