پاکستان ٹیلی ویژن کی 57سالگرہ کے موقع پر آزاد جموں وکشمیر ٹیلی ویژن کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد

WhatsApp Image 2021 11 24 at 18.36.31 1

مظفرآباد(نبیلہ اکبر ) پاکستان ٹیلی ویژن کی 57سالگرہ کے موقع پر آزاد جموں وکشمیر ٹیلی ویژن کے زیراہتمام تقریب کا انعقاد۔ سالانہ تقریب کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیرخزانہ عبدالماجد خان تھے جبکہ ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے خصوصی شرکت کی۔تقریب کی صدارت اے جے کے ٹیلی ویژن کے جی ایم اقبال بھٹی نے کی۔تقریب میں مسلم کانفرنس سوشل میڈیاونگ کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد راجہ، مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کی نائب صدر میمونہ کیانی ایڈووکیٹ، پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما سائرہ چشتی،میڈم ساجدہ، ضلع مفتی باغ فہد چشتی، ہارون آزاد، ابراہیم گل، اسلم رضا ایڈووکیٹ، فاروق میر، عاشق بٹ، نادرسواتی،سلیم اعوان،عنصر اکاش ودیگر کے علاوہ صحافیوں،فنکاروں،شعراء اور سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔سالگرہ کی تقریب کے موقع پر وزیرخزانہ عبدالماجد خان نے کہاکہ پاکستان ٹیلی ویژن ترقی کی جانب گامزن ہے جس کا کریڈیٹ پاکستان ٹیلی ویژن کی پوری ٹیم کو جاتا ہے۔پاکستان ٹیلی ویژن نے مشکل حالات میں بھی اپنے آپ کو نمایاں رکھا اور اس پار کے کشمیری عوام کو بھارتی مظالم کاشکار ہے کہ آواز بنی اور اپنی آواز کو مقبوضہ کشمیر تک پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ بہت سے ایسے نام ہیں جنہوں نے قیام پاکستان کی تاریخ اور پاکستان ٹیلی ویژن کی ترقی کے لئے گراں قدرخدمات سرانجام دی ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ کشمیری عوام کے لئے پاکستان ٹیلی ویژن ایک امید کی کرن ہے اور میں پاکستان ٹیلی ویژن کی 57ویں سالگرہ کے موقع پر پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے کہاکہ پاکستان ٹیلی ویژن کی 57ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز بلند کرتی رہے گی۔ آج پاکستان ٹیلی ویژن کی آواز پوری دنیا میں پہنچ رہی ہے اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو پاکستان ٹیلی ویژن نے پوری دنیا پرعیاں کیا جس کے باعث آج مسئلہ کشمیر پوری دنیا میں فلیش پوائنٹ بن گیا ہے۔اس موقع پرآزادکشمیر ٹیلی ویژن کے جے ایم اقبال بھٹی نے عبدالماجد خان، اور ڈی جی اطلاعات سمیت تمام مہمانوں کاشکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیلی ویژن کشمیریوں کی آواز کو بلند کرتی رہے گی اور مظلوم کشمیری عوام پرہونے والے مظالم کو اجاگر کریگی۔میں تمام فنکاروں،شعراء کرام،وکلاصحافیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مصروفیا ت کے باوجود ہمیں وقت دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں