روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں

شبیرگجر نے نذیر چوہان کو معاف کردیا،چھٹی والےدن عدالت سے ضمانت منظور

لاہور ( عمران قذافی سے ) لاہور کی ماڈل ٹاؤن کہچری میں مسلم لیگ ن کے رہنما نزیر چوہان کوعدالت میں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد پیش کیا گیا عدالت میں مدعی مقدمہ شبیر گجر پیش ہوئے اورعدالت میں بیان دیا کہ ہمارہ سمجھوتہ ہوگیا ہے۔

ماڈل ٹاؤن کچہری کے ڈیوٹی مجسٹریٹ محمد آصف مصطفی نے ن لیگ کے رہنما نزیرچوہان کیخلاف کیس کی سماعت کی،ایم پی اے شبیر گجر  بھی عدالت پہنچے،شبیر گجر نے ماڈل ٹاؤن کچہری میں پہنچ کر بیان قلمبند کرایا اور احاطہ عدالت میں شبیر گجر نے نزیر چوہان کو معاف کر کے گلے لگا لیا۔ ایم پی اے شبیر گجر نے کہاہم نے اللہ کی رضا کے لیے نزیر چوہان کو معاف کر دیا  ہے، عمران خان نے بھی ہمیں کہا کہ اس معاملے پر رواداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ،ہم نے بیان دے دیا ہے کہ نزیر چوہان کی ضمانت پر اعتراض نہیں ،ہم چاہتے ہیں پاکستان کے لیے سیاسی دشمنیاں ختم ہوں ،مدعی پولیس ہے مگر ہمارا لڑکا عدیل گجر زخمی ہوا۔ واقعہ کا مدعی عدیل محمود بھی عدالت میں پیش ہوگیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم نزیر چوہان سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہیں،نزیرچوہان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے،نزیرچوہان کیخلاف تھانہ جوہر ٹاؤن میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔

نزیرچوہان کے وکلاء نے نزیر چوہان کی ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست ضمانت پر کارروائی کیسے کرسکتا ہوں، آج تو چھٹی ہے میں ڈیوٹی جج ہوں ضمانت نہیں لےسکتا۔

وکیل نزیر چوہان نے عدالت میں کہا کہ جب فریقین میں راضی نامہ ہوچکا ہے تو ضمانت لینے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ معاملہ یہاں رولز کا ہے کہ چھٹی کے دن ضمانت نہیں سن سکتا،بعدازاں عدالت نے نزید چوہان کی ضمانت منظور کرکے ملزم کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com