پنجاب کے مختلف شہروں میں یوم عاشور پر موبائل سروسز بند رہیں گی،محکمہ داخلہ

لاہور:(ثاقب غوری سے ) صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں یوم عاشور پر موبائل سروسز عارضی طور پر معطل رہیں گی۔

پنجاب کے محکمہ داخلہ نے بتایا ہے کہ لاہور میں نکالے جانے والے مرکزی جلوسوں کے راستوں پر موبائل سروسز عارضی طور پر بند رہیں گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 9 محرم کو اسلام پورہ سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کے راستوں پر موبائل سروسز بند رہیں گی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق اسی طرح ماڈل ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ، اقبال ٹاون، شادمان اور صدر کینٹ میں بھی موبائل سروسز کو معطل رکھا جائے گا۔

صوبائی محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ 10 محرم الحرام کو نثارحویلی سے نکلنے والے مرکزی جلوس کے راستوں پر بھی موبائل فون سروسز معطل رہیں گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com