ہیلی کاپٹر حادثہ، سوشل میڈیا پر مہم ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا کمپین افسوسناک ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہدا کے لواحقین اور پاک فوج میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پوری قوم مشکل حالات میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، کچھ بے حس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تکلیف دہ او ر توہین آمیز مہم چلائی گئی۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر مہم نا قابل قبول اور قابل مذمت ہے۔
Load/Hide Comments