فارن فنڈنگ فیصلے کے بعدعمران خان نئی مشکل میں پھنس گئے

پاکستان مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی اور اُن کی پارٹی تحریک انصاف پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قانونی ٹیم کے اجلاس میں ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شرکاء کو بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف پر پابندی اور عمران خان کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا، عمران خان اور دیگر قیادت کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری کل وفاقی کابینہ دے گی۔اجلاس کے دوران گفتگو میں جے یو آئی ف کے وزرا نے زور دیا کہ تحریک انصاف کیخلاف کارروائی کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com