چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

اسلام آباد،(مبشر بلوچ سے ) صادق سنجرانی کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ،ذرائع کے مطابق اکاونٹ بحال کروانے کیلئےواٹس ایپ انتظامیہ سےای میل پررابطہ کیا گیا ہے۔

 چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے پرواٹس ایپ انتظامیہ سےای میل پررابطہ کیا ہے، جس کے بعد واٹس ایپ انتظامیہ نے ہیکنگ کی تحقیقات کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی کا ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ ہے اور اس معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

بعدازاں واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ واٹس ایپ اکاؤنٹ بحال ہونے میں 7 روز تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com