حافظ سعد رضوی کا پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دینے کا مطالب
لاہور ( مظہر چشتی سے ) ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سے ان کا نظریاتی اختلاف ہے اور تحریک انصاف ان کی قاتل ہے، اتحاد کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔
سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی نے میڈیا نمائندوں سے خصوصی گفتگو کی ہے۔ جس میں انہوں نے فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے بات کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو فیور دی گئی ہے۔ عمران خان نہ پہلے صادق و امین تھا نہ آج ہے۔ وہ عمران خان کی کوئی بھی بات قبول نہیں کرتے۔ شوکاز نوٹس تو اسی دن دینا چاہیے تھا جب پہلی ٹرانزیکشن ہوئی۔
Load/Hide Comments