روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس لگائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،حافظ محمد شفیق حکومت پاکستان کا آئندہ بجٹ 2025،26 میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان یوم مزدورکے موقع پرصدرِ پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان نے مزدوروں کے لیے محفوظ، صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کا عہد کر لیا جنرل عاصم منیر سے برطانوی آرمی چیف کی سال 2024 کی جی ایچ کیو میں اہم ملاقات پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل

عمران خان نےاحتجاج کی کال دے دی

اسلام آباد (واصب غوری سے )  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہےکہ ہم نے جمعرات کو الیکشن کمیشن کے سامنے پرامن احتجاج کرنا ہے، ملک کی 80 فیصد آبادی کو اس الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں،  یہ مستعفی ہوں، انہیں انتخابات کا انعقاد نہیں کرناچاہیے۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کی نیشنل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ  آج ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے وہ لوگ بھی ذمہ دار ہیں جو سازش کو روک سکتے تھے۔حکومت کی ساکھ اتنی گر چکی ہےکہ آرمی چیف کو آئی ایم ایف سے قرض کےلیے فون کرنا پڑ رہا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  روپے کی قدر تیس فیصد گرچکی، ڈاکو ایک میٹنگ میں دانت نکال رہے تھے، سوچیں آج پاکستان کا کیا حال ہے، شہباز شریف نے 50 ارب روپے اشتہاروں پر لگا دیے، لوگ اشتہار دیکھ کرکہتے تھے کہ شہباز شریف سے بڑا کوئی جینیئس ہی نہیں۔

  عمران خان کا کہنا تھا کہ کئی لوگ سمجھتے تھےکہ شہباز شریف سے بڑا ذہین کوئی نہیں، خوشی ہوتی ہے اللہ نے عوام کو ان کی اصلیت دکھا دی، ن لیگ نے ملکی معیشت کو کبھی نہیں اٹھایا، نہ اصلاحات کیں نہ مستقبل کا سوچا، ان کو معیشت سےکوئی سروکار تھا نہ ہی مہنگائی سے، ان کا سارا مقصد صرف این آر او لے کر 1100 ارب روپے بچانا تھا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈالر کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کے لیے ایمرجنسی لگانی چاہیے، یہ بیرون ملک پاکستانیوں کو کہہ رہے ہیں ڈالر بھیجو، خود یہ مگر مچھ اپنا پیسا باہر بھیج رہے ہیں،  تین چار دن میں روپیہ 30 فیصد گر چکا ہے، ڈالر مہنگا ہونے سے ان ڈاکوؤں کو تو فائدہ ہوگیا کہ 30فیصد ان کا باہر پڑا پیسا بڑھ گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com