روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں

حکومتی اتحاد نے ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس میں فل کورٹ بنچ بنانےکامطالبہ کردیا۔

اسلام آباد( عمرا ن قذافی سے ) پریس کانفرنس کے دوران ن ليگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی ایف، ایم کیو ایم، اے این پی، بی این پی، بلوچستان عوامی پارٹی اور وفاق میں شامل اتحاد کی دیگر جماعتوں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے کیس پر سپریم کورٹ سے مطالبہ  کیا ہے کہ کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ بنچ تشکیل دیا جائے ۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان کا  کہنا ہے کہ احتساب سب کے لیے ضروری ہے ،ہمیں اجنبی ہونے کا احساس کیوں دلایا جارہاہے ؟وزیراعلیٰ پنجاب کیس میں ہم فل کورٹ بینچ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

حکومتی اتحادیوں کی اہم پریس کانفرنس میں گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ خداراقوم کو اس حد تک نہ پہنچائیں کہ قوم اداروں کے خلاف ہوجائے،عوام بھی ادارہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کی بات نہیں ملک کی بات ہورہی ہے۔ہم ریاست پاکستان کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔قوت برداشت کا معاملہ ہے، اس کا امتحان نہ لیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ضروری ہے کہ معیشت ٹھیک ہو، لیکن کام نہیں کرنے دیا جا رہا۔ملک سری لنکا کے قریب پہنچ چکاتھا، سیاستدانوں کے اتحاد نے ملک کو سری لنکا جیسے حالات بنانے سے روک دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ انصاف کی توقع نظرنہیں آرہی،اس لیے فل بینچ کا مطالبہ کیا۔جتنی اجتماعیت ہوگی اتنی ہمیں امیدہوگی کہ فیصلہ میرٹ پرہوگا۔ایسے حالات سے ہم نکلنا چاہتے ہیں، ملک میں اطمینان کی کیفیت بحال کی جائے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان  نے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ آئین کو بہت کمزور کرنے کی کوشش کی گئی۔آئین کی ایسی تشریح میں نے پہلے نہیں دیکھی۔اختیار پارلیمانی لیڈر کے ہوں گے اور وہ استعمال کرے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ اتفاق کاوہ راستہ ہےجوہم نکال رہےہیں۔ سزاتب ملتی ہےجب آپ مجرم ہوں۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے کہا ہے کہ فل بینچ کا مطالبہ سب جماعتوں کا ہے ، یہ کوئی انا کا مسئلہ نہیں۔فل بینچ کے معاملے میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو گرینڈ جرگہ کر لیں۔

اس موقع پر طارق بشیر چیمہ کا  کہنا تھا کہ جائز مطالبہ ہے کہ ہمیں فل کورٹ چاہیے، امید ہے سپریم کورٹ فل کورٹ کا مطالبہ مانے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com