وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکی مسلم لیگ قائداعظم کے صدرچودھری شجاعت حسین کی عیادت کے لیے ڈاکٹرز ہسپتال آمد
لاہور : (مبشر بلوچ سے) : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مسلم لیگ قائداعظم کے صدرچودھری شجاعت حسین کی عیادت کے لیے آج ڈاکٹرز ہسپتال گئے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادوں چودھری شافع حسین اور چودھری سالک حسین ایم این اے سے ملاقات کی -وزیر اعلی عثمان بزدار نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے چودھری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی اور شجاعت حسین کی صحت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہارکیا -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے – ہم سب چودھری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں – انہوں نے کہا کہ شجاعت حسین پاکستان کے سینئر سیاست دان ہیں۔چودھری شجاعت حسین نے ہمیشہ رواداری اور شرافت کی سیاست کی ہے۔سیاست میں چودھری شجاعت حسین کا اونچا مقام ہے۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی کے علاوہ مولانا مفتی احمد، شیخ عمر اور عاطف شریف بھی اس موقع پر موجود تھے-