ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس آفیئرز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام مرکزی آڈیٹوریم میں سیر ت النبی ﷺ کی روشنی میں خواتین کی کردار سازی کے موضوع پر خصوصی سیمینارکا انعقاد
بہاولپور ( یاسر ملک سے ) ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس آفیئرز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیر اہتمام مرکزی آڈیٹوریم میں سیر ت النبی ﷺ کی روشنی میں خواتین کی کردار سازی کے موضوع پر خصوصی سیمینار منعقد ہوا۔ اس موقع پر نامور مذہبی سکالر ڈاکٹر نگہت ہاشمی نے خصوصی لیکچر دیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی، ڈاکٹر راحیلہ خالد، فوکل پرسن ڈاکٹر سجیلہ کوثر، سینڈیکیٹ ممبر سمیر املک اور ڈپٹی رجسٹرار فاطمہ مظاہر بھی موجود تھیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس آفیئرز کو وائس چانسلر کی ہدایت پر مکمل فعال کیا گیا ہے اور خواتین اساتذہ ، ملازمین اور طالبات کے لیے بھی مختلف سیمینار اور تقریبات کا انعقاد کیا جا تاہے۔ یہ تقریب بھی اسی سلسلے کی ایک کٹری تھی جس میں اساتذہ اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Load/Hide Comments