محکمہ موسمیات نے خوش خبری سنا دی
اسلام آباد ( مبشر بلوچ سے ) ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ۔کل سے مون سون بارشوں کا تیسرا سپیل شروع ہوگا ،، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا امکان ، جس سے گزشتہ روز سے بڑھتا ہوا درجہ حرارت کم ہوگا، جبکہ حبس کا بھی خاتمہ ہوجائےگا۔
آج بھی گرمی اپنی انتہا پر ہے اور درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ پر پہنچ گیا امکان ہے کہ پارہ 37 سینٹی گریڈ تک جانے گا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد رہے گا ۔
Load/Hide Comments