روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا پاکستان نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے چین کی مدد طلب کر لی

وی سی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر اطہر محبوب کی ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن اور ان کی ٹیم کومبارک باد

بہاولپور (مظہر اسحاق چشتی سے )  شعبہ ٹرانسلیشن اسٹڈیز، فیکلٹی آف اسلامک لرننگ، دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور (بہاولنگر کیمپس) کے زیر انتظام یونیورسٹی میں عربی برائے فہم قرآن کورس (ترجمہ قرآن) کے لیے ٹیچر ٹریننگ ورکشاپ کا اختتام ہوا۔ ٹریننگ سیشن کے تیسرے روز اختتامی تقریب میں ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ، اور چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسلیشن سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن صاحب نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر کیمپس میں ٹریننگ سیشن کے شرکاءسے آن لائن خطاب کیا اور احسن گفتگو کی جس میں قرآن کریم کو سہل انداز میں پڑھنے اور پڑھانے کی ضرورت و اہمیت کو واضح کیا۔ اس موقع پرڈاکٹر رفاقت علی ڈائریکٹر بہاولنگر کیمپس بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر کیمپس بہاولنگرنے عربی برائے فہم قرآن کورس کے ٹریننگ سیشن میں بڑی توجہ اور دلچسپی لی،بعد ازاں اطمینان افروز تاثرات کا اظہار کرتے ہو ئے ٹریننگ کے شرکاءکو طلباءکی تربیت کے حوالے سے اپنی قیمتی آراءسے نوازا، اور طلباءکو قرآن اور دین کی طرف متوجہ کرنے کی محنت پر زور دیا۔اس کیمپس میں و زیٹنگ اساتذہ کو شعبہ ٹرانسلیشن سٹڈیز کے ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر حافظ عابدالرحمن (کوارڈینیٹر عربی برائے فہم قرآن کورس) نے ٹریننگ کراوئی اور اس ٹریننگ سیشن میں اعلیٰ اور جدید ترین طریقہ تعلیم سے متعارف کروایا گیا ۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اس انقلابی قدم پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن اور ان کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com