روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اٹھ فیصدکے قریب گر گئیں

نیو یارک (مظہر چشتی سے ) – عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں سات اعشاریہ سات دو فیصد کی غیرمعمولی کمی ہو گئی۔

کھپت میں کمی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی جاری ہے۔ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت99 ڈالراور برطانوی برینٹ خام تیل کی 95.64 ڈالر ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں گندم اور سویابین کے نرخوں میں بھی کمی ہوئی۔ گندم کی فی ٹن قیمت3 یورو کی کمی سے314.25 یورو ہو گئی جبکہ 25کلو گرام سویابین کی قیمت 2.72 ڈالرکی کمی سے 15.93 ڈالر پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بھی9 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ سونےکی فی اونس قیمت9 ڈالرکی کمی سے1723 ڈالراور چاندی کی فی اونس قیمت29 سینٹ کی کمی سے18.83 ڈالر ہو گئی۔ پلاٹینم34 ڈالر سستا ہونے کے بعد فی اونس826 ڈالر کا ہو گیا۔

دوسری طرف کئی دن کی مسلسل کمی کے بعد ملائیشین پام آئل کی فی ٹن قیمت میں43 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی ٹن پام آئل933 ڈالر کا ہو گیا۔

کساد بازاری کے خدشات امریکی حصص بازاروں کو بھی لے ڈوبے۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس192 پوائنٹ گر گیا۔ نیسڈیک کمپوزٹ انڈیکس میں 108پوائنٹ کی کمی ہوئی۔

ایشیائی حصص بازاروں پر نظر ڈالیں تو وہاں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ ٹوکیو اسٹاک مارکیٹ475 پوائنٹ کمی پر بند ہوئی۔ ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ 280پوائنٹ گری جبکہ شنگھائی اسٹاک مارکیٹ ایک فیصد کمی پر بند ہوئی۔  

ادھر آئی ایم ایف نے امریکا کی شرح نمو2.9فیصد سے کم کرکے2.3 فیصد کر دی۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ امریکا اور عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com