روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

پنجاب مفت اور لازمی تعلیم ایکٹ جلد پورے صوبے میں نافذ کیا جائے گا، عائشہ نواز چوہدری

اسلام آباد (ثاقب ابراہیم غوری سے ) "پنجاب اسمبلی نے 2014 میں مفت اور لازمی تعلیم کا ایکٹ پاس کیا تھا۔ تاہم، اس کی منظوری کو سات سال گزر جانے کے باوجود اس پر عمل درآمد ابھی تک شروع نہیں ہوا۔ تو ایسا قانون پاس کرنے کا کیا فائدہ تھا جس پر حکومت عمل درآمد کا ارادہ ہی نہیں رکھتی تھی؟”یہ سوال سنٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیٹوز (سی۔پی۔ڈی۔آئی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب مختار احمد علی نے اسلام آباد میں قائمہ کمیٹی برائے سکول ایجوکیشن، پنجاب کے اراکین کے ساتھ ایک گول میز بحث کے دوران اٹھایا۔
اس پارلیمانی گول میز کا اہتمام سول سوسائٹی کی تنظیموں بشمول سی۔پی۔ڈی۔آئی، پاکستان یوتھ چینج ایڈوکیٹس (پی۔وائی۔سی۔اے)، اور پاکستان کولیشن فار ایجوکیشن (پی۔سی۔ای) نے پاکستان انسٹی ٹیوٹبرایعے پارلیمانی سروسز (پیپس) کے تعاون سے کیاگیا۔
صوبائی قائمہ کمیٹی برائے اسکول ایجوکیشن پنجاب کی چیئرپرسن عائشہ نواز چوہدری نے گول میز کانفرنس کی صدارت کی۔ جناب مختار احمد کے سوال کے جواب میں انہوں نے سول سوسائٹی کے ارکان کو یقین دہانی کروائی کہ سٹینڈنگ کمیٹی صوبائی محکمہ تعلیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور جلد ہی اس قانون کو نوٹیفائی کر دیا جائے گا۔ "پنجاب فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ کا نوٹیفکیشن اس سٹینڈنگ کمیٹی کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ ہم جلد ہی اس کا مرحلہ وار نفاذ شروع کریں گے، جس کا آغاز پنجاب کے سب سے زیادہپسماندہ اضلاع سے ہوگا۔”
پبلک فنانس ماہر اور حال ہی میں شائع ہونے والے وائٹ پیپر "پبلک انویسٹ ان ایجوکیشن: این اپریزل آف ایس ڈی جی 4 ان پاکستان” کے مصنف جناب عاصم بشیر خان نے وائٹ پیپر کے نتائج اور سفارشات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ "دونوں وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس حقیقت کو سمجھتی ہیں کہ تعلیم میں عوامی سرمایہ کاری کی موجودہ حالت مطلوبہ حد کہیں کم ہے۔ یہ سیکٹر کے زیادہ تر منصوبوں کے ساتھ ساتھ وژن 2025 دستاویز سے بھی ظاہر ہوتا ہے جس میں تعلیم کے لیے جی۔ڈی۔پی کا 4 فیصد مختص کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ تاہم، حقیقت میں پاکستان گزشتہ 20 سالوںسے تعلیم کے لیے جی۔ڈی۔پی کا 2.5 فیصد سے زیادہ حصہ مختص کرنے سے ناکام رہا ہے۔ کووڈ بحران کے باعث تعلیم میں عوامی سرمایہ کاری میں مزید کمی آئیہے۔ مالی سال 2020-21 میں تعلیم کے لیے جی۔ڈی۔پی کا صرف 1.5فیصد مختص کیا گیا تھے۔”
پی۔سی۔ای کی نیشنل کوآرڈینیٹر محترمہ زہرہ ارشد نے تعلیم تک مساوی رسائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا "ہمارے پاس اب بھی 22.84 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں جن میں سے 12.16 ملین لڑکیاں ہیں۔ وبائی مرض کے بعد اس تعداد میں کم از کم 4.2 فیصد اضافے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے مزید متنبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے ایجنڈا 2030 کے اختتام تک صرف آٹھ سال باقی رہ گئے ہیں، اور یہ ڈر ہے کہ پاکستان تب تک اپنے تعلیمی اہداف پورے نہیں کر پائے گا۔”
لڑکیوں کی تعلیمتک رسائی میں حایل رکاوٹوں پر تبصرہ کرتے ہوئے،پی۔وائی۔سی۔اے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اریبہ شاہد نے اراکین پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ احساس تعلیمی وظیفہ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کے ڈیٹا پر نظرثانی کریں کیونکہ یہ ڈیٹا دس سال پرانا ہے اور وبائی مرض کے بعد ہزاروں اور گھرانے غربت کی لکیر سے نیچے آ چکے ہیں۔”یہ ضروری ہے کہ تعلیمی وظیفہ پروگرام بھی اس نئی صورتحال کا جائزہ لے تاکہ تمام مستحق بچے اور بچییاں اس سے فائدہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے پنجاب اسمبلی کے اراکین پر بھی زور دیا کہ وہ خیبرپختونخوہ کی طرح صنفی طرز پرتعلیمی بجٹ کو تشکیل دیں تاکہ تعلیمی منصوبہ بندی اور اخراجات میں لڑکیوں کی معیاری تعلیم تک رسائی کو مؤثر ترجیح دی جا سکے۔
سول سوسائٹی کے اراکان نے پارلیمنٹیرینز سے اس سال کی پاکستان ایجوکیشن اسٹیٹسٹکس رپورٹ میںاسکول سے باہر بچوں کے باب کی عدم موجودگی کے معاملے کو بھی اٹھانے کو کہا۔ پاکستان دنیا میں اسکول سے باہر بچوں کی دوسری سب سے بڑی آبادی کا حامل ہے۔ ایسے میں اسکول سے باہر بچوں کے باب کو رپورٹ سے خارج کرنے سے فیصلہ سازوں اور سول سوسائٹی دونوں ک پالیسی سازی کے لیے اہم اعداد و شمار سے محروم کردیاگیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرلریسرچ، پیپس جناب محمد راشد ذکا نے لائن ڈپارٹمنٹس کو جوابدہ بنانے کے لیے پارلیمانی کمیٹیوں کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی۔پنجاب بھر میں تعلیم کے نفاذ کوارکان پارلیمنٹ کی نگرانی کے ذریعےکئی گنا زیادہ موثر بنایا جا سکتا ہے۔
ایم۔پی۔اے شمیم آفتاب نےچھوٹے، چھوٹے ڈیجیٹل اور ہائبرڈ لرننگ اقدامات کو شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ملک کے تعلیمی نظام کو ہنگامی حالات سے موثر طور پر نمٹنے کے لیےتیار کیا جا سکے۔
اپنے اختتامی کلمات میں ایم پی اے عائشہ نواز چوہدری نے کہا کہ "آگے بڑھنے کا بہترین طریقہ قانون سازوں، محکمہ تعلیم اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کے درمیان زیادہ سے زیادہتبادلہ خیال ہے تاکہ بہتر پالیسیاں ترتیب دی جا سکیں۔” انہوں نے پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں اسی طرح کی گول میزگفتگو منعقد کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی تاکہ تعلیمی نظام کو درپیش چیلنجز کے بارے میں براہ راست ضلعی عہدیداروں اور کمیونٹی ممبران سے سیکھ سکیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com