وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ادبی بیٹھک وثقافتی ٹی ہاوس کا قیام خوش آئند ہے،ڈاکٹر احسان اکبر
![وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ادبی بیٹھک وثقافتی ٹی ہاوس کا قیام خوش آئند ہے،ڈاکٹر احسان اکبر 1 WhatsApp Image 2021 11 13 at 17.24.10](https://youthvision.pk/wp-content/uploads/2021/11/WhatsApp-Image-2021-11-13-at-17.24.10-857x630.jpeg)
راولپنڈی(حمزہ علوی سے ) پنجاب آرٹس کونسل میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ادبی بیٹھک و ثقافتی ٹی ہاوس کا افتتاح کر دیا گیا،ادبی بیٹھک و ثقافتی ٹی ہاوس کا افتتاخ معروف شاعر ڈاکٹر احسان اکبرنے کیا۔نظامت کے فرائض نعیم اکرم قریشی نے ادا کیے۔افتتاحی تقریب میں بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعرسرفرازشاہد،پروفیسرڈاکٹرمنورہاشمی،خرم خلیق،فرحین چوہدری،تبسم اخلاق،نسیم سحر،ڈاکٹرفرحت عباس،عارف فرہاد،علی اصغرثمر،مبشرسلیم، ڈاکٹرناہیداختر،عمران عامی،ڈاکٹرارشدمعراج سمیت ادیبوں، شاعروں اورفنکاروں کی بڑی تعدادشریک ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر احسان اکبر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات پر صوبے بھر میں ادبی بیٹھک وثقافتی ٹی ہاوس کا قیام خوش آئند ہے۔ادبی بیٹھک سے سینئر اور نوجوان شاعروں کے درمیان فاصلے کم ہوں گے۔نو عمر اور معروف شاعروں کے مل بیٹھنے سے بہترین ادب تخلیق ہو سکے گا۔سرفرازشاہدکا کہنا تھا کہا کہ ادبی بیٹھک نوجوان ادیبوں و شعراکرام کے لیے اپنا کلام دنیاکے سامنے رکھنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ڈاکٹرمنورہاشمی کا کہنا تھا کہ ادب، شاعری اور نثر کو پروان چڑھانے کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ ادبی تنظیموں کو بھی آگے آنا ہو گا۔ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ حکومت کا کام پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے لیکن پلیٹ فارم کو اچھے طریقے سے استعمال کرناادبی تنظیموں کا کام ہے۔ڈائر یکٹر آرٹس کونسل وقار احمد کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل کے دروازے ہمیشہ ادبی وثقافتی سرگرمیوں کے لیے کھولے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار صوبے نے ادبی وثقافتی سرگرمیاں کو پروان چڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔لکھاریوں،شاعروں کے لیے خصوصی گرانٹس،ثقافتی تنظیموں کے لیے خصوصی فنڈ کی تشکیل اور آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے ذریعے بھی ہزاروں فنکاروں کو ماہانہ اعزازیہ دیا جا رہا ہے۔تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے صدر محفل اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ افتتاحی تقریب میں راولپنڈی ڈویژون کی تمام ادبی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے