سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے، وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور:(قاری عاشق حسین سے ) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور سمیت دیگر شہروں میں جرائم کے اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس میں اچھے افسر لگائے ہیں، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے حوالے سے نتائج سامنے آنے چاہئیں، اسٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس فعال انداز میں فرائض سرانجام دے۔
Load/Hide Comments