چین کا بھارت میں افغانستان سے متعلق ہونے والے سکیورٹی اجلاس میں شرکت سے باضابطہ طور پر انکار
بیجنگ (حمزہ علوی سے):چین کی وزارت خارجہ نے علاقائی سطح پر افغانستان سے متعلق بھارت میں ہونے والےریجنل سکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت سے باضابطہ طور پر انکار کر دیا ہے۔
چینی وزرات خارجہ کے ترجمان وانگ ون بن نے روزانہ کی نیوز بریفنگ کے دوران بھارت میں علاقائی سطح پر افغانستان پر سکیورٹی اجلاس میں شرکت بارے سوال کے جواب میں کہا کہ اجلاس کے شیڈول کی وجہ سے چین کے لیے اس اجلاس مین شرکت کرنا ممکن نہیں ہے ۔
ہم نے اس حوالے سے بھارت کو پہلے ہی آگاہ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ ماہ روس، چین، ایران، پاکستان اور تمام وسطی ایشیائی ممالک کو افغانستان پر علاقائی سطح پر 10 نومبر کو ہونے والے سکیورٹی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی ۔ پاکستان نے پہلے ہی اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔
پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا تھا کہ وہ کانفرنس میں نہیں جائیں گے، امن کو خراب کرنے والا امن کا داعی نہیں ہو سکتا۔