سری لنکا: معاشی بحران شدید تر ہوگیا، حکومت کے پاس پیٹرول خریدنے کی سکت ختم ہو گئی
ولمبو: سری لنکا میں معاشی بحران اس حد تک شدید ہو گیا ہے کہ حکومت کے پاس پیٹرول خریدنے کی سکت بھی ختم ہو گئی ہے۔
مؤقر اخبار دی اکنامک ٹائمز کے حوالے سے بتایا ہے کہ سری لنکا کے وزیر توانائی نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں اب صرف ایمبولینس سروسز کے لیے ہی پیٹرول رہ گیا ہے۔
سری لنکا کے وزیر برائے بجلی اور توانائی کنچنا ویجیسیکارا (Kanchana Wijesekera) نے پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ ملک میں پیٹرول کا بہت کم ذخیرہ رہ گیا ہے اس لیے اب صرف ایمبولینس سروس کو جاری رکھنے کے لیے پیٹرول دیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کولمبو کی بندرگاہ پر پیٹرول شپمنٹ 28 مارچ سے موجود ہے لیکن سری لنکا کی حکومت کے پاس پیٹرول شپمنٹس کی ادائیگی کے لیے امریکی ڈالرز موجود نہیں ہیں
Load/Hide Comments