روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

الیکشن کمیشن کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر رہے ہیں، فواد چودھری

اسلام آباد:(یاسر ملک سے ) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر ن لیگ میں کوئی عہدہ لے لیں اور ہم الیکشن کمیشن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ الیکشن کمیشن میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی نمائندگی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی کے خلاف ریفرنس دائر کر رہے ہیں کیونکہ الیکشن کمیشن پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے خلاف پارٹی بنا ہوا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ سیاسی بحران کی بڑی وجہ الیکشن کمیشن کا غیر فعال ہونا ہے اور بیرون ملک پاکستانیوں کو حق سے محروم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ آج ڈالر 190 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ دھمکیوں پر حکومت چلانے کی کوشش کر رہے ہیں اور سیاسی قیادت کا چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد صفر ہو چکا ہے جبکہ الیکشن کمیشن پارٹی بنا ہوا ہے جس کا اظہار عمران خان بارہا کر چکے ہیں۔ اداروں کا فرض ہے معاشرے میں بیلنس قائم رکھیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 20 مئی سے پہلے الیکشن کرانے کا اعلان ہونا چاہیے۔ پاکستان کا سیاسی نظام لندن سے یرغمال ہے جبکہ پاکستان کو سیاسی، معاشی اور معاشرتی بحران کا شکار کیا گیا ہے۔ جلسوں میں دیکھیں لوگ بہت زیادہ غصے میں ہیں۔

فواد چودھری نے آصف علی زرداری پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری ای سی ایل سے نام نکالنے سے پہلے ہی دبئی چلے گئے وہ بہت سارے بیگز کے ساتھ دبئی گئے ہیں۔ آصف زرداری کے بیگز میں کیا کیا تھا کچھ پتہ نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com