روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

مہنگائ اور ہم ۔۔۔۔

تحریر: سمیرا جمال

آج کل ہر ذی نفس مہنگائ مہنگائ کا راگ الاپ رہا ہے اور مہنگائ کے ہاتھوں مجبور ۔حالانکہ مہنگائ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے یہ صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے ۔مہنگائی تو باقی ممالک میں بھی ہے وہاں اتنا شور نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کے عوام کی آمدن کم ہے۔آمدن بڑھانے کے طریقے دیکھنا ہوں گے۔حکومت اپنے تئیں تو مہنگائ کے جن کو قابو کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے
وزیراعظم عمران خان نے ملک کے دو کروڑ خاندانوں کے لیے آٹا، دال اور گھی پر 30 فیصد تک ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کے لیے 120 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا ہے۔اور اس کا طریقہ کار بھی وضع کر دیا گیا ہے ۔
نیشنل بینک نے وزارت تخفیف غربت کے ساتھ مل کر ایک ڈیزائن ترتیب دیا ہے۔ اس ڈیزائن کے تحت ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز اور منتخب شدہ کریانہ سٹورz ایسے افراد جو احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گے، سے آٹا، دال اور گھی 30 فیصد کم قیمت پر وصول کریں گے۔حکومت اپنی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ غریب کی داد رسی کی جائے ۔
۔یہ سچ ہے کہ مہنگائ کا طوفان ہے مگر اس سے زیادہ تلخ یہ ہے کہ لوگوں نے دو روپے مہنگی ہوتی چیز اس کو دس روپے مہنگا کر کے بیچتے اور کوسنے حکومت کو دے رہے ۔مگر جو ذی شعور وہ بہتر سمجھتے ہیں کہ کس وجہ سے مہنگائ ہے ۔
یہ حقیقت ہے کہ اس وقت آزمائش کا دور چل رہا ہے اور سب سے کڑا وقت سفید پوش طبقے کا ہے جہاں اتنی مہنگائ کا اثر عوام قبول کر رہی ہے ساتھ ساتھ اس آزمائش میں تمام مشیران،وزراء،بیوروکریسی ان سب کو تعاون کرنا چاہئے اور رضاکارانہ اپنے الاؤنسز لینے سے انکار کر دینا چاہئے تاکہ ایک مثال قائم ہو کہ عوام کا درد محسوس کرتے ہوئے ان سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔وقت بہت ظالم ہے جنہوں نے عوام سے تعاون کیا تاریخ کے اوراق میں زندہ ہو گئے اور جن لوگوں نے وقت گزار دیا وہ گمنامی کے سمندر میں ہمیشہ کے لئے غرق ہو گئے ۔اب فیصلہ آپکا کہ آپ کونسا آپشن کا استعمال کرتے ہیں آہو۔۔۔
صرف وزیراعظم کو ہی مورد الزام ٹھہرانے کی بجائے کچھ خود بھی تو عملی نمونہ پیش کریں۔
ان سب چیزوں کے ساتھ ساتھ میری آپ سب سے التجا ہے کہ خدارا مصنوعی مہنگائ پیدا نہ کیجئے ذخیرہ اندوزی کر کے جہنم کا ایندھن مت بنئے ۔ذمہ دار شہری اور سب سے بڑی بات کہ سچا پکا مسلمان بنئے جو ان تمام خرافات سے دور بھاگتا ہے ۔اللہ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین

لکھاری کو ٹوئیٹر پر فالو کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com