روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی

عام انتخابات کےانعقاد کیلئے پی ٹی ائی نے نگران وزیراعظم کوخط لکھ دیا

یوتھ ویژن نیوز : انتخابات کے انعقاد کا معاملہ،پاکستان تحریک انصاف90 روز کی آئینی مدت میں انتخابات کروانے کیلئے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق خط پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے لکھا گیا ہے ،شاہ محمود قریشی نے کور کمیٹی کی ایما پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کا کڑ کو خط تحریر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمشن نے سابق وزراعظم سیمت کابینہ ارکان سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا حکم دے دیا

وائس چیرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی  نے انوار الحق کاکڑ کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نگران وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر آپ کو مبارکباد دی، اور کہا کہ ملک کا دستور مکمل تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے،سابق حکومت نےریاستی اداروں کو آئین پر چلانےکی بجائے، اپنی جگہ بنانے اور اپنے آپ کو احتساب سے بچانے کیلئے  ایک کے بعد ایک حربہ استعمال کیا،

سابق حکومت کے اس طرزِ عمل نے ریاست کی بنیادوں کواندر تک بے پناہ نقصان پہنچایا،سابق حکمرانوں نے پاکستان تحریک انصاف کو انتخابی دوڑ سے باہر کرنے کی نیت سے ریاستی اداروں اور ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا

وائس چیرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے لکھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو اٹک جیل میں نہایت ہی گندے اور انسانیت سوز حالات میں رکھا گیا ہے،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری اور اٹک جیل میں ان سے روا رکھا جانے والا سلوک کسی بھی ملک کے انتظامی اور عدالتی نظام کے چہرے پر ایک بد نما داغ ہے،

یہ بھی پڑھیں: دریائے ستلج پانی کی آمد فلڈ وارننگ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  کو آئین اور جیل قوانین میں فراہم کردہ بنیادی حقوق سےمحروم رکھا گیا ہے ،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  کو آئین اور جیل قواعد و ضوابط کے مطابق  بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پولیس کو بلا روک ٹوک گھروں میں داخل ہونے اور املاک کو نقصان پہنچے کے ساتھ تباہ کرنے،خواتین ، بچوں، بزرگوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے اختیارات دیے گئے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کے 10 ہزار سے زائد کارکنان پابند سلاسل ہیں،عدالتوں کے آئینی احکامات کی توہین کی جاری ہے،ملک پاکستان کو ایک بار پھر سے آئین و قانون کی راہ پر چلانے کا وقت آن پہنچا ہے،

جمہوریت کی بنیاد ملک کے شہریوں کے ووٹ کے حق پر استوار ہے،دستور اسمبلی کی قبل از وقت تحلیل ہونے کی صورت میں ائین پاکستان 90 روز میں انتخابات کے انعقاد کا حکم دیتا ہے،لہذٰا ہمارا پر اصرار مطالبہ ہے کہ آپ انتخابات کے بروقت انعقاد کو  یقینی بنائیں اور یہ اپ کی ائینی ذمہ داری بھی ہے ۔وائس چیرمین شاہ محمود قرشی نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ پاکستان کی مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے نئی مردم شماری کے نتائج تاخیر سے منظور ہونے کے بعد نئی حلقہ بندیوں کے معاملے کو عام انتخابات میں التوا کیلئے ہرگز بہانا نہیں بنایا جا سکتا،

یہ بھی پڑھیں: نگران حکومت نے پہلے ہی دن عوام پر پٹرول بم گرا دیا ،قیموں میں اضافے کا نوٹی فیکشن جاری

ہم مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کو  عدالت میں چیلنج کرنے کا  ارادہ رکھتے ہیں،عام انتخابات کی ساکھ کیلئے لازم ہے کہ فریقین کو انتخابی مقابلے کیلئے مساوی میدان فراہم کیا جائے،موجود حالات میں آپ کا منصفانہ طرزِعمل جمہوری اقدار پر عوام کے اعتماد میں پختگی و تقویت کا موجب بنے گا،ہم  آپ کو سونپے جانے والے اس عظیم فریضہ کی انجام دہی میں آپ کو اپنے تعاون کا یقین دلاتا ہوں ۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com