روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

تحریک انصاف کو انتخابی ریلی کی اجازت مل گئی

یوتھ ویژن نیوز: ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو لاہور میں کل انتخابی ریلی نکالنے کی مشروط اجازت دے دی۔

 نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی اور یقین دہانی کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کو ریلی کی اجازت دے۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم قومی ٹیم کی کپتانی فارغ؟ نیے کپتان کا نام بھی سامنےآگیا

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی قیادت کو واضح کیا ہے کہ ریلی میں عدلیہ اور اداروں یا اُن کے سربراہان کیخلاف تقاریر، نعرے بازی کی اجازت نہیں ہوگی، بصورت دیگر منتظمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج کی ریلی کل تک ملتوی کرنے کااعلان کیا تھا ۔کل (بروز پیر)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں زمان پارک سے داتادربار تک انتخابی ریلی نکالی جائے گی ۔

ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کی ریلی میں اداروں اور عدلیہ کیخلاف تقاریر کرنے پرپابندی ہوگی ۔

تحریک انصاف نے کل کی انتخابی ریلی کیلئے سیکرٹری داخلہ اور ڈی آئی جی پولیس کو خط لکھ کر سکیورٹی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔ کل کی ریلی کی سکیورٹی کے حوالے سے ایس پی سکیورٹی کے نام بھی خط بھجوادیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوات اور گردونواح میں 5.3 شدت کا زلزلہ

خط کے متن کے مطابق کل (پیر)کو ریلی میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور شرکا کو سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔آج ہونے والی ریلی کو کل کیلئے ری شیڈول کیاگیا ہے۔کل ہونے والی ریلی کے حوالے سے متعلقہ حکام کو آگاہ کردیاگیاہے۔

 ترجمان تحریک انصاف کاخط میں کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹویٹ میں کہا ہے لاہور میں سیاسی سرگرمیوں پرکوئی پابندی نہیں۔الیکشن کم یشن کی جانب سے انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ریلیوں پرکوئی پابندی نہیں۔کل ہونے والی ریلی کا روٹ پرانا ہی رہے گا ۔ریلی زمان پارک سے دھرم پورہ اور علامہ اقبال روڈ سے ریلوے سٹیشن پہنچے گی ۔ریلی ریلوےسٹیشن،سرکلرروڈ سے ہوتی ہوئی داتادربار پرختم ہوگی۔

 شردھا کپور کا امتحان میں نقل کرنے کا اعتراف

واضح رہے کہ کل تحریک انصاف کی انتخابی ریلی 13 مارچ بروز پیر دوپہر 2 بجے زمان پارک سےسے داتا دربار جائے گی ۔ریلی زمان پارک سے علامہ اقبال روڈ ریلوے اسٹیشن اور داتا دربار پہنچے گی ۔ صدر تحریک انصاف لاہور امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ ریلی کی قیادت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے ۔ ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالی جائے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com