روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی

بابراعظم قومی ٹیم کی کپتانی فارغ؟ نیے کپتان کا نام بھی سامنےآگیا

یوتھ ویژن نیوز:  چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بابر اعظم کی جگہ شاہین آفریدی کو کپتانی کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا ہے۔

افغانستان کیخلاف سیریز سے قبل پاکستانی ٹیم میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیلیفون کیا ۔

یہ بھی پڑھین: عمرے پرجانےکیلئےطریقہ کارتبدیل

دونوں کے درمیان افغانستان سیریزسے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر  نجم سیٹھی نے شاہین شاہ آفریدی کو بابر اعظم کو آرام دینے سے متعلق آگاہ کیا اور انہیں سیریز کے دوران کپتانی کی پیشکش کی ، شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے نجم سیٹھی کی پیشکش قبول کرلی گئی ہے ۔ 

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف سیریز میں صائم ایوب سمیت دیگر نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ افغانستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کل کیا جائے گا تاہم سکواڈ اعلان سے قبل ہی ممکنہ تنازعات سامنے آنے کا خدشہ  ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے بابر اعظم، رضوان اور حارث کو آرام دینے کی سفارش کی ہے تاہم بابر اور محمد رضوان ریسٹ کرنے کے حق میں نہیں ہیں جس کے سبب قومی اسکواڈ کے اعلان سے پہلے ہی تنازع اور اختلافات سامنے آ سکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: لاہورسےامدادی سامان کی دوسری خصوصی کارگوفلائٹ ترکیہ روانہ

یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کر رکھا ہے جو 25 مارچ سے شارجہ میں شروع ہو گی، دوسرا میچ 27 جبکہ تیسرا میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com