روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام

ڈار بے بس، ڈالرایک ہی دن میں 9 روپے مہنگا ہوگیا

 یوتھ ویژن نیوز ( عاقب غوری سے )ڈالر ایک ہی دن میں 9 روپے 11 پیسے مہنگا کیسے ہوگیا؟ امریکی کرنسی کی اتنی لمبی چھلانگ کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے 9ویں جائزہ پر مذاکرات سے قبل پاکستان نے امریکا سے مدد مانگ لی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے امریکہ سے مالی معاملات میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سال 2022 کی طلباء سوسائیٹیز کے عہدیداران میں تقسیم اسناد کی تقریب

ذرائع کے مطابق ایسا پہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ پاکستان کی آئی ایم ایف سے بات چیت میں امریکی انٹری ہوئی ہے۔ جہاں پاکستان نے امریکہ کے سامنے آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کی حامی بھرلی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹر اسحاق ڈار نے رابرٹ کیپروتھ کو کئی یقین دہانیاں کروادیں۔ ایوا گھرمئی ،لاریٹا بولڈن بھی امریکی حکام کے ہمراہ تھیں۔  اس موقع پر وزارت خزانہ کی جانب سے امریکی حکام کو معیشت پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ حکام وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے ساتھ ساتھ امریکہ کو بھی تمام یقین دہانیاں کروادیں۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کا دوست ہے اور ان معاشی حالت میں پاکستان کی مدد کی جائے۔وزارت خزانہ نے بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان توانائی ، کیپیٹل سیکٹر سمیت تمام شعبوں میں اصلاحات کررہا ہے، پاکستان نے ڈالر پر سے کیپ ہٹا دیا ہے، اب ڈالر مارکیٹ ریٹ  کی بنیاد پر ایکسچینج ہورہا ہے، درآمدات پر بھی پابندیاں اٹھائی جا رہی ہیں ، ٹیکس بڑھا دئیے ہیں اور بجلی گیس کی قیمتیں  بڑھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیروزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری

وزارت خزانہ نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے چینی کمرشل بینک کو 500ملین ڈالر رواں ہفتہ میں ادا کئے ہیں۔ پاکستان کی ماہانہ درآمدات 5.3ارب ڈالر جبکہ ذخائر 3.3ارب ڈالر ہیں۔ پاکستان کو 31 جنوری تک چین اور سعودی عرب سے 4ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔ پاکستان میں سیلاب زدگان اور غریب افراد کی مدد کےلئے پروگرام میں چند مثبت تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اپنی بین الااقوامی ذمہ داریاں پوری کررہا ہے۔ بیرونی قرضے وعدوں کے مطابق ادا کئے جارہے ہیں۔ پاکستان پیرس کلب بھی نہیں جارہا تاکہ قرضوں کو کنٹرول کرسکے۔ پاکستان میں افغانستان اور ایران سے اسمگلنگ معیشت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ پاکستان سے ڈالر اسمگل ہورہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com