روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس لگائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،حافظ محمد شفیق حکومت پاکستان کا آئندہ بجٹ 2025،26 میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان یوم مزدورکے موقع پرصدرِ پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان نے مزدوروں کے لیے محفوظ، صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کا عہد کر لیا جنرل عاصم منیر سے برطانوی آرمی چیف کی سال 2024 کی جی ایچ کیو میں اہم ملاقات پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل

کوئٹہ، حوالہ و ہنڈی والوں کیخلاف کارروائی، تاجروں نے ایف آئی اے اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔

یوتھ ویژن نیوز (قاری عاشق حسین سے ) ایف آئی اے نے کوئٹہ میں منی ایکسچینج سینٹر میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ وہنڈی میں ملوث دکانوں کو سیل کردیا، جس پر دکانداروں اور تاجروں نے احتجاج کیا اور ایف آئی اے اہلکاروں کو یرغمال بناکر قبضے میں لی گئی رقم لے جانے سے روکنے کی کوشش کی۔

کوئٹہ میں شارع اقبال پر واقع منی ایکسچینج سینٹر میں حوالہ و ہنڈی میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارا جس کے دوران حوالہ و ہنڈی کے حوالے سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

اس دوران تقریباً ایک کروڑ روپے کی رقم برآمدکی گئی اور چند دکانوں کو سیل بھی کردیا گیا۔ اس دوران میڈیا کی ٹیمیں کوریج کے لیے ڈی ایس این جیز کے ہمراہ منی ایکسچینج سینٹر پہنچ گئیں۔

ایف آئی اے کی ٹیم کارروائی کے بعد وہاں سے روانہ ہونے لگی تو تاجر مشتعل ہوگئے اور انہوں نے سینٹر کا گیٹ بند کردیا جس سے ایف آئی اے کی ٹیم اور میڈیا کے نمائندے وہاں محصور ہوگئے۔

دوسری جانب باہر موجود مشتعل تاجروں نے نجی چینلز کی ڈی ایس این جیز کو نقصان پہنچایا اور چاقوﺅں سے وار کرکے ان کے ٹائر پھاڑ دیے، ایف آئی کی گاڑی پر پتھراﺅ بھی کیا۔ مشتعل تاجروں نے منی ایکسچینج سینٹر کے باہر شارع اقبال کو ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے بلاک بھی کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سے ضبط کی گئی رقم واپس لیے بغیر منی ایکسچینج سینٹر سے جانے نہیں دیں گے، تاہم اینٹی رائٹ فورس کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں پہنچ گئی جس نے مشتعل تاجروں پر ہلکا لاٹھی چارج کیا اور ایف آئی اے کی ٹیم اور میڈیا کے نمائندوں کو سینٹر سے باہر نکالا، بعد میں تاجر منتشر ہوگئے اور شارع اقبال پر ٹریفک بحال کردی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com