روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

لاہور: ن لیگ کا مہنگائی مکاؤ مارچ مریم نواز اور حمزہ شہبازکی قیادت میں روانہ

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز  مہنگائی مکاو مارچ کے سلسلے میں ماڈل ٹاون لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے۔

روانگی سے پہلے مریم نواز نے اپنی والدہ کی قبر پر حاضری دی اور  فاتحہ پڑھی۔

قبل ازیں اپنے پیغام میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی کا عذاب نازل کرنے والوں کو آخری دھکا دیں، مریم اور حمزہ کے ساتھ نکلیں اور ظالم حکومت سے نجات حاصل کریں،عوام نہ نکلے تونالائق حکمران پورا پاکستان کھا جائے گا۔

ن لیگ کا یہ مارچ آج رات گوجرانولا میں قیام کرے گا جہاں مریم نواز اور حمزہ شہباز جلسے سے خطاب کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اپنے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ مہنگائی مکاؤ مارچ کشمیر فروشوں سے نجات کا دن ہے

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی مارچ نااہل ٹولے کے خلاف عدم اعتماد ثابت ہو گا اور مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی مکاؤ مارچ کشمیر فروشوں سے نجات کا دن ہے اور اب فیصلہ کن گھڑی آ گئی ہے۔ عوام کے حق کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔ عوام گھروں سے نکلیں اور اپنے گھروں کو مہنگائی کے عذاب سے بچائیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ مزدوروں، کسانوں اور محنت کشوں کو مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں جبکہ حمزہ شہباز اور مریم نواز گوجرانولہ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی مکاؤ مارچ رات گوجرانوالہ میں قیام کرے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com