روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام

او آئی سی کانفرنس روکنے والوں کی چیخیں نکلیں گی،شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ  جو اوآئی سی کانفرنس روکے گا اس کی چیخیں نکلیں گی۔ذمہ داروں ایک فون  آنے پر آپ لیٹ گئے، اتحادی آصف زرداری کے کہنے میں نہیں آئیں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید  کا کہنا ہے کہ او آئی سی کو ناکام بنانے کی کوشش  کرنے والے سامراجی ایجنٹ ہیں ۔ کوئی مائی کا لال ہے تو اوآئی سی کانفرنس میں مداخلت کرے۔ان کی چیخیں آسمان تک سنائی دیں گی۔ ذمہ داروں کا ایک فون آیا تو آپ لیٹ گئے ۔ہمت ہے تو کانفرنس میں آکر دکھاؤ ، ان کا باپ بھی او آئی سی کانفرنس ناکام نہیں کرسکتا۔ بلاول کے ابھی دودھ کے دانت نہیں ٹوٹے۔ کہتے ہیں دھرنا دیں گے شکل دیکھو اپنی۔

انہوں نے کہا ہے کہ سیاست گرم ہے،ساری سیاست ٹی وی پر ہو رہی ہے۔اپوزیشن نے8مارچ کو عدم اعتماد کی تحریک دی تھی۔گراونڈ کی سیاست27تاریخ سے شروع ہوگی۔سندھ ہاوس میں جو کچھ ہوا ہے اس کی مذمت کرتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ اتحادی آصف زرداری کے کہنے میں نہیں آئیں گے۔جو اصلی اور نسلی ہے وہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔حالات کے پیش نظر اسپیکر تحریک عدم اعتماد کو آگے لے جاسکتا ہے۔ووٹ ڈالنے کے لیے کسی ممبر کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ سرے محل اور سوئس اکاؤنٹ سمیت چوری کے پیسے سے بندے خرید رہے ہیں، ایم این اے چوروں سے مال لے رہے ہیں تو لیکر واپس آئیں۔جو ایم این ایز ہم سے خفا ہیں، وہ مال ان کا کھائیں، کام عمران خان کا کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ 27تاریخ کو جلسے کیلئے ڈپٹی کمشنر کو دونوں جماعتوں سے درخواست لینے کا کہا ہے۔،دونوں کے الگ جلسے کرنے کے اقدامات کے لیے تیار ہیں۔دونوں پارٹیوں کے لیے الگ راستوں کا کہا ہے۔

ان  کا کہنا ہے کہ اگر کوئی جانی یا مالی نقصان ہوا تو لیڈروں کو نہیں چھوڑوں گا، آئینی اور قانونی پرچہ دوں گا۔جلسہ گاہ تک پہنچنے کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، سیکیورٹی کے انتظامات کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com