روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

اے ٹی ایم میں ڈیوائس لگاکر پیسے نکالنے والے انٹرنیشنل گروہ کے 3 کارندے گرفتار

راولپنڈی:(قاری عاشق حسین سے ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اے ٹی ایم میں ڈیوائس لگاکرپیسے نکالنے والے بین الاقوامی گروہ کے کارندوں کو گرفتارکرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق راولپنڈی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے تین ارکان کو ٹیکسلا سے گرفتار کیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کا بتانا ہےکہ گرفتار تین ملزمان سگے بھائی ہیں جن میں عمران، خالد اور فرحان شامل ہیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ یہ گروہ برازیل سے آپریٹ کررہا ہے اور غیر ملکی پاکستان آکرٹریننگ دیتے ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اے ٹی ایم کے ساتھ ڈیوائسز لگا کر کارڈز کا ڈیٹا اکٹھا کرتے تھے، وہ ڈیٹا بیرون ملک بھجوایا جاتا تھا اور ملزمان بعد میں اکاؤنٹ سے رقم نکال لیتے تھے۔
یاد رہے سیالکوٹ میں بھی ہیکرز نے اے ٹی ایم ہیک کرکے 28 لاکھ روپے نکال لیے تھے۔
تھانہ مراد پورپولیس کے مطابق بینک انتظامیہ نے بتایا کہ 16اکتوبرکوبینک عملے نے اے ٹی ایم میں 50 لاکھ روپے ڈالے تھے،17اکتوبر اتوار کی چھٹی کے بعد اگلے دن 18 اکتوبر کو جب چیک کیا گیا تو 28 لاکھ روپے کم تھے۔
بینک منیجرکی جانب سے دی گئی درخواست کے مطابق تحقیقات میں پتا چلا کہ واردات 17 اکتوبر کو دوپہر کو پیش آئی جس میں 3 ملزمان نے انٹرنیٹ کی مدد سے اے ٹی ایم کو پہلے ہیک کیا اور 28 لاکھ روپے نکال لیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com