روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

جو بھی تشدد کرے گا اسے کچل دیا جائے گا،وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس

اسلام آباد (یاسر ملک سے ) وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جو بھی تشدد کرے گا اسے کچل دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں انصار الاسلام کے کارکنوں کیخلاف کیے گئے پولیس آپریشن کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کوئی قانون ہاتھ میں لے گا تو پھر چیخیں نہ مارنا، جو بھی تشدد کرے گا اسے کچل دیا جائے گا، نتیجہ آپ بھگتیں گے، کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ انصار لاسلام تحلیل ہو چکی ہے، کسی کو پرائیویٹ ملیشیا رکھنے کی اجاز ت نہیں ۔ یہ پرائیویٹ ملیشیا ہے ان کے 50 لوگ کپڑے تبدیل کر کے بھاگ گئے، پولیس نے ان سے 4 گھنٹے مذاکرات کیے پھر آپریشن کیا گیا، ان کے 19 لوگ ہمارے پاس ہیں، راستے میں آنے والوں کو بھی روکیں گے ۔

کسی ایم این اے کو گرفتار نہیں کیا یہ شوق سے تھانے میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

پولیس پر تشدد کیا گیا ہے، سرکاری گاڑیوں کی ہوا نکالی گئی ۔ پی ڈی ایم کے سربراہ کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے لاٹھیاں تیلوں میں ڈبو کے رکھی ہوئی ہیں ، ہم نے تو کوئی لاٹھی نہیں چلائی ۔ مولانا فضل الرحمن کا بڑا احترام ہے مگر آپ قانون کو ہاتھ لیں گے تو کوئی لحاظ نہیں ہوگا ۔
قانون سے آگے کوئی نہیں، گھیرائو سے پہلے 101سے ایک مرتبہ سوچنا ، جو بھی تشدد کرے گا اسے کچل دیا جائیگا ۔ جب قانون کو ہاتھ میں لینگے تو پھر چیخیں نہ مارنا، آپ پھنسیں گے ، کانوں کو ہاتھ لگائیں گے ،آپ اپنی بیوقوفی کی وجہ سے ساری زندگی نادم رہیں گے ۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی، عمران خان سرخرو ہو کر نکلیں گے، یہ شکست کھائیں گے۔ ان سے 172بندے اکٹھے نہیں ہورہے، ان کو راہ فرار چاہیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com