غیر آئینی اقدام اٹھانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد:(ثاقب ابراہیم غوری سے ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے واضح طور پر کہا ہے کہ غیر آئینی اقدام اٹھانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے یہ بات وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
اسپیکر اسد قیصر سے جب ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا اسپیکر کوئی غیر آئینی اقدام اٹھائیں گے؟ تو انہوں نے برجستہ طور پر کہا کہ غیر آئینی اقدام اٹھانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جو آئین اور قانون کے مطابق ہوگا وہی کروں گا۔
انہوں ںے کہا کہ رولز پر عمل درآمد کریں گے۔ ایک اور سوال پر انہوں ںے کہا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں۔
اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) سے آج بھی مشاورت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ہوگا (ق) لیگ کے مشورے سے ہو گا۔