روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

لاہوریوں کو مردہ مرغیاں کھلانے کی کوشش ناکام بنادی گئی

لاہور (نبیلہ اکبرسے) لاہوریوں کو مردہ مرغیاں کھلانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چونیاں میں پیٹرولنگ پولیس اور محکمہ لائیو اسٹاک نے ایک گاڑی سے 30 من مردہ مرغیاں برآمد کرلیں ۔
لاہور کے قریب چونیاں کے علاقے کوڑے سیال میں پیٹرولنگ پولیس اور محکمہ لائیو اسٹاک نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 30 من مردہ مرغیاں برآمد کر لیں ، جنہیں بوریوں میں بند کرکے گاڑی میں رکھا گیا تھا اور فروخت کے لیے لاہور لائی جارہی تھیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مردہ مرغیوں کا گوشت لاہور میں ریسٹورنٹس کو سپلائی کرنا چاہتے تھے لیکن پیٹرولنگ پولیس اور محکمہ لائیو اسٹاک کی کامیاب کارروائی نے ان کی یہ کوشش ناکام بنادی ، اس دوران ایک ملزم بھی پکڑا گیا ۔

علاوہ ازیں لاہور پولیس نے شوارمے اور برگر میں استعمال ہونے والی مردہ مرغیوں کھیپ پکڑ لی ، پولیس کے مطابق شیرا کوٹ ناکے پر ایک لوڈر گاڑی کو روکا رتو بھاری مقدار میں مردہ مرغیوں کا گوشت اور مردہ مرغیوں کی 10 سے زائد بوریاں بھی برآمد ہوئیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے وفاص نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ، جس نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ریسٹورنٹس اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر مردہ مرغیوں کا گوشت بیچتا ہے جو اسے شوارمے اور برگر میں استعمال کرتے ہیں۔

اس سے قبل اوکاڑہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں سے بھرا ٹرک پکڑا تھا ، مردہ مرغیوں کو تھیلوں میں بھر کر لاہور منتقل کیا جا رہا تھا ، پولیس نے اس کارروائی کے حوالے سے بتایا کہ مردہ مرغیوں کو لاہور منتقل کرنے کی کوشش کرنے والے ڈرائیور سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ، گرفتار ملزمان نے بتایا کہ مردہ مرغیوں کو سستے داموں پولٹری فارم سے خریدا گیا، لاہور میں مردہ مرغیوں کا گوشت سستے داموں فروخت کیا جانا تھا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com