روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

پنجاب میں پی ایس ڈی پی اور اے ڈی پی کا مجموعی حجم ریکارڈ740ارب روپے تک پہنچ گیا ہے:عثمان بزدار

لاہور: (مبشر بلوچ سے) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ پنجاب میں پی ایس ڈی پی اور اے ڈی پی کا مجموعی حجم ریکارڈ740ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔560ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت صوبے میں منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔ گزشتہ سال کے ترقیاتی بجٹ کی نسبت رواں سال کے ترقیاتی بجٹ میں 66فیصد اضافہ کیاگیاہے۔سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 98 فیصد سکیمیں منظور کی جا چکی ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے اے ڈی پی کی سکیموں کی ہر سطح پر فول پروف مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب اپنے ذرائع سے رواں مالی سال 400ارب روپے ریونیو وصول کرے گا۔3 ماہ میں 51ارب روپے یعنی ٹارگٹ سے 41فیصد زیادہ محاصل حاصل کرچکے ہیں۔گزشتہ برس ریونیو ٹارگٹ سے 18فیصدزائد یعنی 354ارب روپے وصولیاں کی گئیں اور رواں سال کا صوبائی ریونیو ٹارگٹ گزشتہ سال کی نسبت 28فیصد زیادہ مقرر کیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سیکٹرز کو 50ارب سے زائد ٹیکس رعائتیں دے رہے ہیں۔10سال میں پہلی مرتبہ 96فیصدترقیاتی فنڈز کے استعمال کا ریکارڈ قائم کیا۔پنشن سسٹم،ہیومن ریسورس مینجمنٹ اور پراپرٹی ٹیکس میں دوررس اصلاحات لارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے  محکموں کو منصوبوں کے پی سی ون قواعد و ضوابط کے مطابق جلد مکمل کرکے بھجوانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات،سیکرٹری خزانہ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com