روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

بلندی پر پرواز کرتے درجنوں پرندوں کے اچانک گر کر مرنے سے عوام خوفزدہ

اچانک لاتعداد پرندے معمول کی پرواز کے دوران باری باری زمین پر گرکر مرنے سے عوام خوفزدہ اور ماہرین تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

میکسکو: یہ واقعہ میکسیکو کے شمالی شہر کواؤ تیموک میں پیش آیا ہے جہاں بہت تیزی سے پرندے پکے ہوئے پھلوں کی طرح سڑکوں پر گرے ہیں۔ اس واقعے سے ایک جانب تو لوگوں میں ڈر اور پریشانی ہے تو دوسری جانب سائنسداں اس کی مختلف وضاحتیں دے رہے ہیں۔

کچھ ماہرین کے مطابق ان پر شکاری پرندوں کا حملہ ہوا اور وہ تیزی سے نیچے آئے ہیں لیکن یہ واضح ہے کہ تمام پرندے موسمِ سرما میں نقل مکانی کررہے تھے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں پرندوں کو مکانات اور سڑک پر سیاہ چادر کی طرح گرتے دیکھا جاسکتا ہے جو ایک تیز عمل تھا۔ اکثر پرندوں کی رنگت سیاہ اور پیلی دیکھی گئی ہے۔

تمام پرندے امریکہ اور کینیڈا کی یخ بستہ سردی سے بچ کر میکسیکو آرہے تھے جو موسمِ سرما ختم ہونے پر واپس جارہے تھے۔ واقعے کی خبر سب سے پہلے ایک مقامی اخبار ایل ہیرالڈو نے دی۔ جانوروں کے ایک ممتاز ماہر کے مطابق یہ حساس پرندے شہر کی فضائی آلودگی سے ہلاک ہوئے ہیں کیونکہ وہ اس کے عادی نہ تھے۔ ان کے مطابق سردیوں میں لکڑی کا دھواں، کیڑے مار ادویہ اور گاڑیوں کا دھواں گویا فضا میں جم سا گیا ہے جس سے پرندے مرے ہیں۔

یک ماہر کے مطابق سارے پرندے بجلی کی ہائی ٹینشن لائنوں سے ٹکرائے ہیں لیکن افواہوں کا شور بلند ہے اور بعض نے اس کی ذمے داری فائیو جی ٹاور پر ڈالی ہے۔

پرندوں کے برطانوی ماہر ڈاکٹر رچرڈ بروٹن کے مطابق اگرچہ ویڈیو میں شکاری پرندے نہیں ملے لیکن انہیں 99 فیصد یقین ہے کہ ننھے پرندے اسی وجہ سے مرے ہیں۔ ان کے مطابق بڑے شکاری پرندے چھوٹے پرندوں کو ایک جانب دھکیل سکتے ہیں اور انہیں زمین کی جانب رخ کرنے پر مجبور کرسکتےہیں۔ یہاں وہ مکانات، عمارات اور سڑک سے ٹکرا کر فوری موت کے شکار ہوسکتے ہیں۔

’شاید کوئی پریگرائن شکرہ، کوئی ریپٹر یا خونخوار شکاری اس غول کا پیچھا کررہا تھا۔ اور ننھے پرندے ایک لہر کی صورت میں زمین پر گرنے لگے تھے،‘ ڈاکٹر رچرڈ نے کہا۔

دیگر ماہرین نے بھی اس سے اتفاق کیا ہے اور ایسےواقعات کو عام قرار دیا ہے۔ اسی قسم کے 225 پرندے دسمبر 2019 میں اینجلسے میں بھی گر کر ہلاک ہوئے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com