بل گیٹس ایک دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس ایک دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
اسلام آباد: (واصب ابراہیم غوری سے ) بل گیٹس دورہ اسلام آباد کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے،بِل گیٹس نیشنل کمانڈ اینڈ آپرشنز سینٹر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گے بل گیٹس کو کورونا، پولیوکی روک تھام سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔بل گیٹس پاکستان کے ایک روزہ دورے کے بعد آج شام ہی واپس چلے جائیں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے مابین ٹیلی فونک رابطہ رہتا ہے، چند ماہ قبل مائیکرو سا فٹ کے بانی نے عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اس دوران وزیراعظم اوربل گیٹس نے افغانستان میں صحت کے نظام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ افغانستان کی آدھی سے زائد آبادی غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزار رہی ہے افغانستان کو مالی امداد کی اشد ضرورت ہے بل گیٹس افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کریں افغانستان پاکستان کے ساتھ دنیا کا دوسرا ملک ہے جو پولیو کا شکار ہے وزیراعظم اور بل گیٹس نے افغانستان میں انسداد پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے پرزور دیا۔
وزیراعظم نے بل گیٹس کو پاکستان میں پولیوکےخاتمے کےلیےکوششوں سے آگاہ کیا اور پولیو کے خاتمے کے لیے بل اینڈ ملینڈاگیٹس کےتعاون کی تعریف کی وزیراعظم نے بل گیٹس کا پاکستان کے ساتھ فاوٴنڈیشن کی قیمتی شراکت داری پر شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب بل گیٹس نے پولیو کے خلاف کوششوں پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی بل گیٹس نے پولیو خاتمے کےلیے پروگرام اورتعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی کہا کہ بچوں کو محفوظ رکھنے کےلیے پولیو خاتمے کےلیے پروگرام جاری رکھیں گے۔