روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی صدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب سینیٹر عون عباس بپی کے ہمراہ خانیوال آمد، ن لیگ کے ایم پی اے نشاط ڈاہا کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور: (مبشر بلوچ سے) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے خانیوال اور وہاڑی کے دورے کئے اور (ن) لیگ کے ایم پی اے نشاط احمد خان ڈاہا اور وہاڑی میں این این اے طاہر اقبال کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خانیوال اور وہاڑی میں RED ویکسی نیشن آؤٹ ریچ سنٹرز کے دورے کئے اور ویکسی نیشن مہم کا باقاعدہ آغاز کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار آج خانیوال پہنچے اور اپنی آمد کے فوراً بعد کوٹ ہیبت خان میں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا مرحوم کی رہائش گاہ گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ایم پی اے نشاط ڈاہا کے انتقال پر سوگوارخاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا کے انتقال پر دکھ اورافسوس کااظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نشاط احمد خان ڈاہا مرحوم اعلیٰ سیاسی روایات کے امین تھے۔ نشاط ڈاہا سے احترام اور عزت کا رشتہ تھا اور مرحوم میرے لئے بزرگ کی حیثیت رکھتے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مرحوم نشاط ڈاہا نے عوامی سیاست کو فروغ دیا اور انہوں نے صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ نشاط ڈاہا مرحوم نے اپنی تمام تر توانائیاں عوام کی خدمت کیلئے وقف کر رکھی تھیں۔ نشاط ڈاہا مرحوم کی اہل خانیوال کیلئے سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نشاط احمد ڈاہا مرحوم جیسی عوامی شخصیت کا بچھڑ جا نا صدمے کا باعث ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کوجوار رحمت میں جگہ دے اور  سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔سینیٹر عون عباس بپی، صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیزی، چیف وہپ صوبائی اسمبلی علی عباس شاہ، مسعود مجید خان ڈاہا اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔بعد ازاں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سرکٹ ہاؤس خانیوال میں ارکان اسمبلی، عوامی نمائندوں اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں -ملاقاتوں میں سیاسی صورتحال اور ڈویلپمنٹ کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا-سینیٹر عون عباس بپی، صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیز ی اوردیگر بھی اس موقع پر موجود تھے-بعدازاں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خانیوال پیپلز کالونی میں ویکسی نیشن آؤٹ ریچ ٹیم کے سنٹر کا معائنہ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ضلع خانیوال کے لئے گھر گھر ویکسی نیشن مہم کاباقاعدہ آغاز بھی کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں شہریوں کو 12 نومبر تک ان کی دہلیز پر کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔خصوصی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر گھر گھر جا کر شہریوں کو مفت ویکسین لگائیں گی۔RED کورونا مہم کے 100فیصد اہداف پورے کئے جائیں –       

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com