وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سینیٹر عون عباس بپی کے ہمراہ سابق ایم پی اے نشاط خان ڈاھا مرحوم کے گھر خانیوال آمد
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار خانیوال پہنچ گئے
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کوٹ ہیبت خان میں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا مرحوم کی رہائش گاہ آمد
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا ایم پی اے نشاط ڈاہا کے انتقال پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا کے انتقال پر دکھ اورافسوس کااظہار
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت
وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کی
نشاط احمد خان ڈاہا مرحوم اعلیٰ سیاسی روایات کے امین تھے۔عثمان بزدار
نشاط ڈاہا سے احترام اور عزت کا رشتہ تھا۔عثمان بزدار
مرحوم میرے لئے بزرگ کی حیثیت رکھتے تھے۔عثمان بزدار
مرحوم نشاط ڈاہا نے عوامی سیاست کو فروغ دیا۔عثمان بزدار
نشاط خان ڈاہا مرحوم نے صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کی۔عثمان بزدار
نشاط ڈاہا مرحوم نے اپنی تمام تر توانائیاں عوام کی خدمت کیلئے وقف کر رکھی تھیں۔عثمان بزدار
نشاط ڈاہا مرحوم کی اہل خانیوال کیلئے سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔عثمان بزدار
نشاط احمد ڈاہا مرحوم جیسی عوامی شخصیت کا بچھڑ جا نا صدمے کا باعث ہے۔عثمان بزدار
اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کوجوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔عثمان بزدار
سینیٹر عون عباس بپی، صوبائی وزیر حسین جہانیاں گردیزی، چیف وہپ صوبائی اسمبلی علی عباس شاہ، مسعود مجید خان ڈاہا اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے