جمعیت علماءاسلام یارو ڈابری تحصیل شھدادپور ضلع سانگھڑ کے زیراھتمام جلسہ کے انعقاد، ہزاروں افراد کی شرکت
جمعیت علماءاسلام یارو ڈابری تحصیل شھدادپور ضلع سانگھڑ کے زیراھتمام منعقد عظیم الشان فقیدالمثال تاریخ ساز عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشدمحمودسومرو صاحب نے کہا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیاگیا تھا آج یہان مدینہ کی ریاست کا نام لیکر نااہل نالائق سلکٹیڈ حکمرانوں نے عوام پر یزیدی دور کے ظلم و جبر کی یادین تازہ کردی ہین غریب غریب سے غریب تر ہوتا جارہاہے دھاڑی دار مزدور فاقے کاٹ رہے ہین اور مدینہ کی ریاست کا دعویدار حکمران انڈوں کٹون مرغیوں سے لنگر خانہ اور بھنگ تک قوم کو لا رہاہے انہون نے مزید کہا کہ سندہ کے حکمرانوں نے بھی سندہ کو باپ دادا کی ذاتی جاگیر سمجھ رکہاہے سندہ مین قابض حکمرانوں نے سندہ کے وسائل کو سونے کی چڑیا سمجھا ہوا ہے دونون ھاتھون سے سندہ کو لوٹ رہے ہین کراچی کی سرکاری ہسپتال میں غریب والد کے علاج کے لئے معصوم بچیون کی عزتوں سے کہیلا جارہاہے
انہون نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمن صاحب کی قیادت مین ملک کو ان نااہل نالائق کٹھ پتلی حکمرانوں سے آزاد کروائین گے ہماری تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ملک مین حق حاکمیت عوام کے حقیقی نمائندوں کے حوالے نہین کی جاتی اسلام آباد لانگ مارچ سے گریز نہین کرین گے
اس موقعہ پر مولانا سید سراج احمدشاہ امروٹی , مولاناعبدالقیوم ھالیجوی صاحب, جناب انجنیئر عبدالرزاق عابدلاکہو, مولاناصبغت اللہ صاحب, قاری نظر محمد خاصخیلی صاحب, مولانا شعیب حسن عباسی صاحب و دیگر جماعتی ذمہ داران نے خطاب کیا.