کراچی میں ترقیاتی اسکیموں پر کام تیز کیا جائے، وزیر اعظم
اسلام آباد: (یاسر ملک سے ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری تمام ترقیاتی اسکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔
وزیر اعظم عمران خان سے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم اور وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی کے ہمراہ ملاقات کی۔ جس میں کراچی میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر اعظم کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔
Load/Hide Comments