وزیر اعظم عمران خان کی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ جیتنے پر مبارکباد
وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف ورلڈ کپ ٹی 20 کا میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس شاندار کامیابی پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے لیکن جس طرح بابر اعظم ، شاہین آفریدی اور رضوان نے فرنٹ فوٹ پر آکر ٹیم کھیلا اور اپنا بہترین کردار ادا کیا یہ تینوں کھلاڑی شاباش کے مستحق ہیں۔ وزیر اعظم نے یہ میچ اپنے سعودی عرب کے دورے کے دوران بیٹھ کر دیکھا۔ اس وقت وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن حماد اظہر، مشیر خزانہ شوکت ریاض خان ترین ، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر برائے ماحولیات ملک امین اسلم اور وزیر اعظم کےملٹری سیکرٹری برگیڈیر احمد بھی ہمراہ تھے۔
Load/Hide Comments