روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر آج اقوام متحدہ کے قیام کی چھہترویں سالگرہ منارہا ہے, شاہ محمود قریشی

پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر آج اقوام متحدہ کے قیام کی چھہترویں سالگرہ منارہا ہے۔ سب سے زیادہ بین الحکومتی نمائندگی کی حامل تنظیم کے طورپر اقوام متحدہ بنی نوع انسان کو درپیش کورونا عالمی وبائ، اس کے نتیجے میں جنم لینے والے معاشی بحران اور ماحولیاتی تغیر کے خطرات جیسے مشترکہ مسائل کے حل کی بہترین جگہ ہے۔

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی بصیرت سے ملنے والی رہنمائی اور جذبے کے تحت پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے منشور کو سربلند کیا ہے۔عالمی امن وسلامتی، پائیدار ترقی اور سب کے لئے مساوی انسانی حقوق کے فروغ میں اقوام متحدہ کی مرکزیت کے ساتھ کثیرالقومیت کے لئے ہم نے ہمیشہ اپنے مضبوط عزم وارادے اور پختہ وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ 

1960 سے اقوام متحدہ کے امن دستوں اور کارروائیوں کے لئے سب سے زیادہ امن دستوں کی فراہمی میں سرفہرست ملک ہونے سے لے کر اقوام متحدہ کے بھارت اور پاکستان کے لئے فوجی مبصر گروپ (یو۔این۔ایم۔او۔جی۔آئی۔پی) جیسے قدیم ترین امن مشن کی میزبانی، دہائیوں سے لاکھوں مہاجرین کی مہمان نوازی کرنے سے لے کر دنیا بھر میں منصفانہ مقاصد کے لئے حمایت کی فراہمی تک، پاکستان ہمیشہ عالمی تعاون، مکالمے اور تنازعات کے پرامن حل کا بھرپور مبلغ اور پرچارک رہا ہے۔ 

گزشتہ دو ماہ کے دوران پاکستان نے سفارتی مشن، اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں اور بین الاقوامی تنظیموں سمیت دیگر کے افغانستان سے انخلاءاور انہیںمتعلقہ مقامات تک پہنچانے میں سہولت کاری کا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ افغان عوام کو اقوام متحدہ کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سامان کی فراہمی و ترسیل میں راہداری کی فراہمی میں پاکستان اپنی مدداورتعاون جاری رکھے گا۔ 

اقوام متحدہ کا منشور ہمارے اس اجتماعی عزم وارادے کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے کہ عالمی قانون اور پرامن بقائے باہمی کی بالادستی ہو۔ یہ اقوام کے درمیان مساوی حقوق ، عوام کے استصواب رائے کے حق اور عالمی امن کی تقویت کے لئے دیگر مناسب اقدامات کرنے کے اصولوں کے احترام پر مبنی دوستانہ تعلقات پروان چڑھانے کا ذریعہ فراہم کرتا ہے۔ 

یہ امر افسوسناک ہے کہ ان عالمی مقاصد اور اصولوں کو دنیا کے مختلف حصوں میں قانونی جوابدہی وگرفت سے استثنٰی کے ساتھ جھٹلایا اور پامال کیا جارہا ہے۔ اس کی سب سے سنگین اور کھلی مثال غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر ہے۔ قابض قوت اپنے بہیمانہ جبرواستبداد کے ذریعے غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کی استصواب رائے کے اپنے ناقابل تنسیخ حق کے حصول کی منصفانہ جدوجہدکو دبانے کی کوشش کررہی ہے جس کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنی متعدد قراردادوں کے ذریعے دی ہے ۔

اقوام متحدہ کے دن کو مناتے ہوئے میں عالمی برادری پر زور دیتا ہوں کہ تنازعہ جموں وکشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کے لئے کام کرے۔ 

پاکستان اقوام متحدہ کی رکن ریاستوں کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ملا کر اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اہداف کے حصول کی خاطرکام کرنے کے لئے آمادہ وتیار ہے تاکہ دنیا بھر میں امن، ترقی اور خوش حالی کی منزل حاصل کی جاسکے۔
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com