روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

آواز فورم پاکستان کا کشمیر ڈے کے حوالے سے خصوصی اجلاس

بھاول پور( محمد اقبال سے ) آواز فورم پاکستان کا کشمیر ڈے کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ صدر آواز فورم سعید طاہر نے صدارت کی جبکہ ڈویژنل سپیشل ایجوکیشن آفیسر (ریٹائرڈ)، سینئر براڈ کاسٹر شازی حشمت مہمان اعزاز تھیں۔ نظامت کے فرائض ریاض بھٹہ نے انجام دئیے۔ اجلاس میں سینئر براڈکاسٹرز شعیب احمد، بلال بھٹی، سعید احمد سلطان، اظہر محمود، طلعت محمود، ام سلمی، عطیہ منیر سمیت محمد اقبال سانول، شہروز اشرف، ثمینہ ناز، رابعہ نور، ہنزہ گل، ریحانہ جبیں اور فاطمہ شریک تھیں۔صدرآواز فورم سعید طاہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر سنگین صورت حال اختیار کرچکا ہے اور عالمی برادری کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کے لیے تمام پاکستانیوں کو اپنی سطح پر کردار ادا کرنا چاہئے۔ آواز فورم پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہم کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کے تمام آرٹسٹ اپنے اپنے محاذ پر ان کے لیے مصروفِ عمل ہیں اور پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ہمراہ ہے۔ مہمانِ اعزاز سینئر براڈ کاسٹر شازی حشمت نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی۔ اس موقع پر دیگر شرکا نے بھی یوم یک جہتی کشمیر کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔۔آواز فورم پاکستان کے اجلاس سینئر آرٹسٹ اختر بھٹی، مجیب بخاری، بلال بھٹی اور شعیب احمد سمیت احمدحسن اعوان کی ہمشیرہ کی صحت یابی کے لیے دعا ئے خیرکی گئی۔ اجلاس میں صدر سعید طاہرنے آواز فورم کے قافلے میں شریک ہونے والے آرٹسٹوں کو خوش آمدیدکہا اور اجلاس میں شریک دیگر آرٹسٹوں سے تعارف کا سیشن بھی ہوا۔مہمانِ اعزاز شازی حشمت نے اس موقع پر کہا کہ انہیں سینئر صداکاروں اور نئی آوازوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ وہ پاکستان میں اور ملک سے باہر بھی آپ کے ساتھ ہیں اور آواز فورم کا آرٹسٹوں کو متحد رکھنے اور ان کی آواز بلند کرنے کا اقدام نہایت خوش آئند ہے۔ سینئر صداکار بلال بھٹی نے تجویز دی کہ آواز فورم کے پلیٹ فارم سے بلاامتیاز ملک بھر کے صداکاروں کے لیے کوشش کی جائیں جسے شرکا نے بے حد سراہا۔ اجلاس میں ریڈیو آرٹسٹوں کی فلاح و بہبود اور ریڈیوپروگراموں کی بہتری کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آواز فورم پاکستان کے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ریڈیو پاکستان بہاول پور کی ترقی و سربلندی کے لیے مشترکہ جدوجد کا عمل جاری رہے گا کیونکہ یہ بطور آرٹسٹ اس ادارے کا قرض ہے۔صدر آواز فورم سعید طاہر نے شرکا کو بتایا کہ مارچ کے آخری ہفتے میں آواز فورم ممبران کے لیے لال سوہانرا نیشنل پارک کے ایک روزہ ٹور کا اہتمام کیاجائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر صحت و سلامتی اور ملک کی ترقی وسربلندی کے لیے بھی دعا کی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com