اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے معذور، غریب اور نادار افراد کی خدمت کے لئے سردار بہادر میموریل ٹرسٹ کے قیام کا اعلان

ASAD QAISAR MAIN LEAD

قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے خصوصی افراد کےزیرِ اہتمام منعقد تقریب میں فلاحی تنظیموں کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ، راشد میموریل ٹرسٹ و اخوت فاؤنڈیشن کے سربراہان کی انسانیت کےلیے پیش کی جانےوالی خدمات کواسپیکر قومی اسد قیصر اور تمام اراکین پارلیمنٹ کی جانب سےخراجِ تحسین پیش کیاگیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسبملی جناب اسد قیصر نے کہا کہ انسانیت کی فلاح و بہبود کےلیے کام کرنے اور بنا کسی غرض کےملک کے یتیم، بے سہارا و نادار افراد کےلیے پیش کی جانے والی ان کی انمول خدمات قابلِ ستائش ہیں۔ تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کے اس جذبہ سے متاثر ہوتے ہوئے اپنے مرحوم والد کے نام سے”سردار بہادر میموریل ٹرسٹ” کےقیام کا اعلان کرتا ہوں۔

https://twitter.com/AsadQaiserPTI/status/1451580124739026952

انکا مزید کہنا تھا کہ یہ ٹرسٹ ملک کےغریب و نادار افراد کی فلاح و بہبود کےلیے اپنی خدمات سرانجام دےگا۔ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانےکے خواب کو پورا کرنے کےلیےہم سب کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہےاور”سردار بہادر میموریل ٹرسٹ” کا قیام اس سفر کی ایک کڑی ہے اور اللہ اس نیک کام میں ہماری مدد فرمائے۔آمین

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں