وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا نامورادیبہ،کالم نگاراورشاعرہ بیگم بشرہ رحمن کےانتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار
بہاولپور(علی رضا غوری سے )وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے نامور ادیبہ ، کالم نگار اور شاعریٰ بیگم بشرہ رحمن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیگم بشریٰ رحمن اردو ادب کا نامور ستارہ تھیں۔ قومی اخبارات میں اُن کے شائع والے کالم معاشرے کے مختلف مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے تھے۔وہ بطور رکن پارلیمنٹ فروغ تعلیم کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں۔ وائس چانسلر نے دعا کی اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند کرے، ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
Load/Hide Comments