رحیم یار خان میں بلدیاتی اداروں کی بحالی اور چیئرمین میاں اعجازعامر کے عہدہ سنبھالنے پر شہریوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری
رحیم یارخان(شمیل مرزا سے ) بلدیاتی اداروں کی بحالی اور چیئرمین میاں اعجازعامر کے عہدہ سنبھالنے پر شہریوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری‘ مختلف وفود نے میونسپل کارپوریشن پہنچ کر میاں اعجازعامر اور وائس چیئرمین عبدالطیف بھٹی کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کئے۔ گذشتہ روز آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن محکمہ تعلیم یونٹ کے صدر محبوب خان کی قیادت میں وفد نے چیئرمین میونسپل کارپوریشن میاں اعجازعامر سے ملاقات کی اور انہیں عہدے کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے گلدستے پیش کئے۔ اسی خواتین خواتین کونسلر شکیلہ عزیز اور آمنہ بیگم کی قیادت میں خواتین کے وفد نے بھی چیئرمین میاں اعجازعامراور وائس چیئرمین عبدالطیف بھٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے گلدستے پیش کئے۔وفود کے شرکاء نے کہا کہ میاں اعجازعامر نے اپنے تحصیل نظامت اور چیئرمین میونسپل کمیٹی کے اداوار میں شہر میں جس طرح صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل حل کرتے ہوئے شہر کو دلہن کی طرح سجائے رکھا‘ شہری آج بھی ان ادوار کی مثالیں دیتے ہیں‘ امید ہے کہ اب بھی شہریوں کو ایک صاف ستھرا اور خوبصورت شہر نظر آئے گا۔ اس موقع پر میاں اعجازعامر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محدودوسائل کے باوجود شہریوں کے مسائل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ کونسلرز کی شکل میں انہیں ہر بار ایک اچھی ٹیم ملی جو خدمت کے جذبہ سے سرشار ہوکر ان کا ہاتھ بٹاتے ہیں اور دن رات عوام کی خدمت کیلئے حاضر رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے شہر کی صفائی ستھرائی کا کام شروع کردیا ہے اور صبح 5بجے تمام عملہ صفائی وردیوں کے ساتھ سڑکوں پر نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود صبح شہر کا وزٹ کر کے عملہ صفائی کے کام کی نگرانی کریں گے اور حاضری چیک کی جائے گی۔میاں اعجازعامر نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ سیوریج لائنوں کی بندش کا ہے جس کی وجہ سے اکثر علاقوں میں سیوریج کا گندا پانی کھڑا ہے جس کیلئے انہوں نے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر تمام علاقوں میں سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام شروع کروادیا ہے‘ انشاء اللہ بہت جلد تمام علاقوں میں عوام کو سیوریج کا گندا پانی نظر نہیں آئے گا۔ میاں اعجازعامر نے مبارکباد دینے کیلئے آنیوالے شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر کونسلرز عمرحمیدچوہدری‘ جاوید اقبال ماہی‘ بابو لیلا رام ودیگر بھی موجود تھے۔